Live Updates

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 26 اپریل سے شروع ہوگی

پیر 23 اپریل 2018 18:42

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 26 ..
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 26 اپریل سے شروع ہوگی، پانچ روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے گرلز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سینئر اور انڈر 19 کیٹیگریز میں شرکت کریں گی، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پنجاب سکواش نے جہاں جونیئرز کیلئے کافی ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا وہاں ہی گرلز میں سکواش کی پرموشن کیلئے اس ٹورنامنٹ کا خصوصی اتمام کیا گیا ہے، 26 اپریل کو انڈر 19گرلز کا کوالیفائنگ رائوانڈ کھیلا جائیگا،27 اپریل سے مین رائوانڈ شروع ہوگا، انڈر 19 اور سینئرگرلز میں مین ڈرا 16,16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹورنامنٹ میں انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ،شیراز سلیم کے مطابق ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 30 اپریل پیر کی سہ پہر کو ہوگی، شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سکواش کے کھیل کو پہلے بھی سپورٹ کیا ہے اور ان کی سپورٹ مسقل جاری ہے، ان کاکہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان بھر سے ٹاپ خواتین پانچ روز میں بہترین سکواش کھیلیں گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات