ْ نیب کا کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ پانچ ایکڑ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس

چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے صادق عمرانی سابق وزیر بلوچستان کے خلاف ڈی جی نیب کو انکوائری کا حکم دیدیا

پیر 23 اپریل 2018 18:42

ْ نیب کا کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ پانچ ایکڑ زمین کوڑیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے صادق عمرانی سابق وزیر بلوچستان کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ5ایکڑ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے یاور حسین بنگش ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے توقعات پر نہ صرف بلاتفریق احتساب پر عمل کرتے ہوئے پورا اتر رہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی تاکہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جاسکی۔