Live Updates

چئیرمین سینیٹ بلوچستان سے بنوانے کا حکم کس نے دیا، پرویز خٹک نے بھی انکشاف کر ڈالا

پیر 23 اپریل 2018 18:42

چئیرمین سینیٹ بلوچستان سے بنوانے کا حکم کس نے دیا، پرویز خٹک نے بھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتہائی لغو اور من گھڑت بات کی ہے ، بلوچستان سے سینٹ چیئرمین منتخب کروانا میرا فیصلہ تھا اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہوگا۔ فاٹا والوں نے اپنا بندہ نہیں دیا جس کی وجہ سے ہمیں اپنا فیصلہ لانا پڑا۔ میں نے امیر جماعت اسلامی سے کہا تھا کہ سینٹ کیلئے ووٹ ان لوگوں کو دینے ہیں اوپر سے حکم آیا ہے اوپر سے حکم سے میری مراد عمران خان ہی ہیں ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے اس پیغام کو غلط سمجھا اور توڑ مروڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ ہم نے اپنے ان ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی ہے جو ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پائے گئے ن لیگ یا کسی دوسری پارٹی میں اتنی جرات ہے تو اپنے ارکان کے خلاف بھی کارروائی کریں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہی کہا تھا کہ چوہدری سرور کو ن لیگ کے لوگوں نے ووٹ دیا ۔ میاؔں نواز شریف ان کے خلاف کاروائی کریں اور ثابت کریں کہ(ن) لیگ ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے۔ یہ کام صرف اور صرف تحریک انصاف ہی کرسکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات