حکومت اور عدلیہ کے ٹکرائو سے جمہوری سسٹم ریزہ ریزہ ہوسکتا ہے،خورشید شاہ
نوازشریف اور چیف جسٹس کو ٹکرائو کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ملک میں دہشت گردی ہے ، اگر کسی سیاستدان کو کچھ ہوا تو الزام عدالت پر آ جائے گا عدلیہ کو سکیورٹی کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے،ہمیں بھی تھریٹس ہیں،اگر کچھ ہو جاتا ہے تو کیا جسٹس ثاقب نثار جواب دہ ہونگی اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
پیر 23 اپریل 2018 18:38
(جاری ہے)
آنے والی حکومت اگست کے مہینے کا بجٹ دے دے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عدلیہ حکومت ٹکرا ئوکے نتائج سے خبردار کر دیا، حکومت اور عدلیہ کا ٹکرا ئوخطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے، نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے، چیف جسٹس سے بھی معافی چاہتا ہوں آپ کو بھی ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ٹکرائو چاہے کسی پارٹی کی طرف سے ہو یا عدلیہ کی طرف سے ،سسٹم میں پرابلم آ سکتا ہے، ہر وقت ہر جگہ یہی میسج دیتا ہوں اداروں کا ٹکرا خطرناک ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جب عدالت روسٹرم پر کھڑے ہو کر بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو یہ کہنے کا موقع ملے گا کہ عدالت نے پہلے سے ہی ذہن بنایا ہوا تھا، ایسا نہ ہو اداروں کے ٹکرا سے سسٹم ریزہ ہو جائے، میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف واپس آئے گا، جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا۔اپوزیشن رہنما نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی تو ہے،اگر خدانخواستہ کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو الزام عدالت پر آ جائے گا،عدالت کو ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے،بے نظیر کا واقعہ ہوا بنیاد ہی یہ ہے کہ پرویز مشرف نے سکیورٹی ہٹا دی تھی،اسفند یار ولی، فضل الرحمان پر حملے ہوئے۔ ہمیں بھی تازہ ترین تھریٹس ہیں،اگر کچھ ہو جاتا ہے تو کیا ثاقب نثار جواب دہ ہونگے،میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف واپس آئے گا،جو جنگ نواز شریف نے شروع کی ہے اس میں وہ لندن بیٹھ گیا تو صفر ہو جائے گا،نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی پیپلز پارٹی سیاست نہیں کرتی،میری دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نواز کو صحت دے،وہ جمہوریت کے لیئے لڑی ہے،سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیئے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.