الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب اور اسلام آباد سے ابتدائی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات نمٹا دیئے،

سندھ اور بلوچستان کے حلقوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) شروع ہو گی

پیر 23 اپریل 2018 18:21

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب اور اسلام آباد سے ابتدائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب اور اسلام آباد سے ابتدائی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات نمٹا دیئے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے حلقوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) منگل سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات کی ایک بڑی تعداد نمٹا دی ہے۔ اب صرف سندھ اور بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات نمٹائے جانے باقی رہ گئے ہیں۔؂