پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کیلئے ہدایات جاری

کیو اے ٹی رزلٹ کیلئے پارٹنر سکولوں سے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے نتائج درکار ہیں، ترجمان پیف

پیر 23 اپریل 2018 18:19

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کیلئے ہدایات جاری
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے تعلیمی منصوبے ’’فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول ‘‘پروگرام کے 18ویں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (کیواے ٹی)کے رزلٹ کو ترتیب دیا جا رہا ہے جس کی مد میں پارٹنرسکولوں سے پنجاب ایگزامینیشن کے نتائج درکار ہیں، اس حوالے سے پیف ویب سائٹ پر جاری سرکلر میں پارٹنر سکولوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مطلوبہ نتائج 30 اپریل تک جلد از جلد سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں آن لائن اندراج کردیں تاکہ ان کوائف کو ایف اے ایس پارٹنر سکولوں کے 18ویں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے رزلٹ میں شامل کر کے مجموعی نتائج کا اعلان بر وقت کیا جاسکے ، بصورت دیگر رزلٹ میں کمی آنے کے امکانات ہو سکتے ہیں، ترجمان نے بتایا کہ پہلی بار اپنے وسائل کے استعمال سے پیف نے اپنے پارٹنر سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے ، دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کی اسپیشل مانیٹرنگ ، پیپرز ری چیکنگ ، ری وزٹ یا نئے کیمپس کی منظوری کیلئے سکول وزٹ بابت پراسیسنگ فیس ہدایات جاری کر دی ہیں، پیف ترجمان نے کہا کہ ایسی درخواستیں جن کیلئے پراسیسنگ فیس جمع کروانا لاز م ہے، اس کیلئے فیس کی رقم پیف کے اکائونٹ میں جمع کروانے کی بجائے بذریعہ اصل ڈیمانڈ ڈرافٹ، پے آرڈر یا سی ڈی آر اپنی درخواست کے ساتھ دفتر میں جمع کروائیں تاکہ ان پر بر وقت عمل درآمد ہو سکے، ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا بینک آف پنجاب ماڈل ٹائون برانچ لاہور میں موجود پرانا اکائونٹ تبدیل ہو گیا ہے، لہٰذا اس کائونٹ میں کوئی رقم جمع نہ کروائی جائے، پیف اس اکائونٹ میں جمع کروائی گئی رقم کے بارے میں کوئی ذمہ داری قبول نہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :