گندم خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم سوفیصد میرٹ کی بنیاد پر ہو گی ‘تمام چور دروازے بند کر دیئے ہیں ‘

ڈی سی سائرہ عمر گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں ‘کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیا جائیگا ‘ڈپٹی کمشنر قصور

پیر 23 اپریل 2018 18:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے کہا ہے کہ گندم خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم سوفیصد میرٹ کی بنیاد پر ہو گی ‘تمام چور دروازے بند کر دیئے ہیں ‘ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی گندم خریداری مہم کے دوران باردانہ کی تقسیم صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہو گی اور اس عمل میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ کسانوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر باردانہ کی تقسیم کو یقینی اورانکے حقوق کا تحفظ ہر قیمتی پر یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں ۔ چھوٹے کاشتکاروں کا مفاد بے حد مقدم ہے اور کسی کو بھی کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :