ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ضلع بھر میں 12سستے رمضان بازار وں پر عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائینگے ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر

پیر 23 اپریل 2018 18:13

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کے زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ رواں سال ضلع بھر میں کل 12سستے رمضان بازار لگائے جائینگے جن میں 5تحصیل قصور ، 3تحصیل پتوکی ،3تحصیل چونیاں اور 1تحصیل کوٹ رادھاکشن شامل ہے جبکہ رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کی سہولت کیلئے فیئر پرائس شاپس بھی لگائی جائینگی جہاں پر حکومت کی طرف سے سبسڈائز ریٹ پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونگی ۔

اس کے علاوہ ضلع بھر میں مدنی دستر خوان بھی لگائے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد اور عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں انجمن تاجراں کے عہدیداران سے میٹنگ کریں تا کہ اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہواور ذخیرہ اندوزوں کی بھی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے دوران عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائینگے اور ضلع بھر کے تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش سبسڈائز ریٹس پر دستیاب ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :