شہریوں کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچانا ہمارا قومی فریضہ ہے ‘اسسٹنٹ کمشنر ز تمام عمل کی خود نگرانی کریں ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر
ان ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے ‘ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز اپنی اپنی حدود میں ڈینگی سرویلنس کو سو فیصد یقینی بنائیں ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو
پیر 23 اپریل 2018 18:13
(جاری ہے)
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 344ڈینگی مشتبہ کیسز اور 5پروبیبل کیس رپورٹ ہوئے ہیں تا ہم ابھی تک ڈینگی کاکوئی بھی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا ۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی پرورش کیلئے موزوں ہے اس لئے ان ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموںکو ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی ٹیموں کے زیر استعمال انڈرائڈ فون کی خرابی اور انٹر نیٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے چند مقامات پر ٹیموں کی کارکردگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ضلع کی مجموعی کارکردگی پر فرق پڑا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو حکم دیا کہ وہ ایس این اے کی مدد سے اس ٹیکنیکل خرابی کو فوری طو ر پر دور کریں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو ان ٹرینڈ عملے کی تربیت کا فوری طور پر انتظام کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل اور تمام میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ ہارٹ سپارٹس ‘قبرستانوں ‘کباڑ خانوں ‘ٹائر شاپس وغیرہ پر ڈینگی سرویلنس کے کام کو رواں ماہ کے اندر ہر قیمت پر مکمل کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر قصور اور پتوکی کو ہدایت کی کہ وہ خود ٹینریز اور نرسیوں کا دورہ کریں اور محکمہ صحت کے عملے کیساتھ ملکر وہاں ڈینگی سرویلنس کے عمل کو مکمل کروائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.