چیئرمین نیب کا اراضی سکینڈل میں ملوث صادق عمرانی اور بدعنوانی کی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا کیخلاف انکوائری کا حکم

پیر 23 اپریل 2018 18:13

چیئرمین نیب کا اراضی سکینڈل میں ملوث صادق عمرانی اور بدعنوانی کی شکایات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی اور بدعنوانی کی شکایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا یاور بنگش کیخلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی 5 ایکڑ متنازعہ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

اسی طرح چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا یاور بنگش کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے توقعات پر نہ صرف بلاتفریق احتساب پر عمل کرتے ہوئے پورا اتر رہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی تاکہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔