Live Updates

کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا،چیف جسٹس پاکستان کی سمت بالکل درست ہے اور وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں،

گزشتہ انتخابات میں دو جماعتوں کے مک مکا سے آنے والا نگراں سیٹ اپ صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، اس بار ایسی حکومت آنی چاہیے جو منصفانہ انتخابات کراسکے،آصف زرداری اور نواز شریف سے اتحاد نہیں ہو گا،عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا ہارس ٹریڈنگ کے اصل ذمہ دار وہ ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لندن میں تقریب سے خطاب

پیر 23 اپریل 2018 17:57

کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا،چیف جسٹس ..
لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا،،چیف جسٹس پاکستان کی سمت بالکل درست ہے اور وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں، گزشتہ انتخابات میں دو جماعتوں کے مک مکا سے آنے والا نگراں سیٹ اپ صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، اس بار ایسی حکومت آنی چاہیے جو منصفانہ انتخابات کراسکے،آصف زرداری اور نواز شریف سے اتحاد نہیں ہو گا،عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا ہارس ٹریڈنگ کے اصل ذمہ دار وہ ہیں۔

پیر کو لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایسی حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پر اعتماد نہ کرسکے ۔ اگر زکام بھی ہو تو طیارہ پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کی سمت بالکل درست ہے اور وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں، ان کی خیبرپختونخوا ٓمد ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔ پختونخوا میں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے، چیف جسٹس نے بھی صوبائی انتظامیہ کی تعریف کی۔

۔ گزشتہ انتخابات میں دو جماعتوں کے مک مکا سے آنے والا نگراں سیٹ اپ صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، اس بار ایسی حکومت آنی چاہیے جو منصفانہ انتخابات کراسکے۔ آصف زرداری اور نواز شریف سے اتحاد نہیں ہو گا، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے میثاق جمہوریت اور اٹھارھویں ترمیم کے تحت مک مکا کیا، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن میں مرضی کے لوگ لگائے۔عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا ہارس ٹریڈنگ کے اصل ذمہ دار وہ ہیں، چوہدری سرور کو اپوزیشن اور تحریک انصاف میں شامل ہونے والے (ن) لیگ کے اراکین نے بھی ووٹ دیے۔ ملک میں اشرافیہ اور عوام کے لیے الگ الگ تعلیمی نظام ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے 20 سال میں ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں ان کے قائدین کا علاج ہو سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات