کراچی کے مسائل کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، ملک میں بجلی طلب سے زیادہ موجود ہے،

جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ کی تکلیف برداشت کرنا ہو گی، کراچی کیلئے ہم نے جو کمٹمنٹ کی تھی اس سے زیادہ کام کیا ہے، مسائل کی وجہ جان کر انہیں حل کیاجا رہا ہے، کے الیکٹرک کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 17:57

کراچی کے مسائل کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، ملک میں بجلی طلب سے زیادہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، ملک میں بجلی طلب سے زیادہ موجود ہے، جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ کی تکلیف برداشت کرنا ہو گی، کراچی کیلئے ہم نے جو کمٹمنٹ کی تھی اس سے زیادہ کام کیا ہے، مسائل کی وجہ جان کر انہیں حل کیاجا رہا ہے، کے الیکٹرک کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی بحال کر دی ہے اور کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے مسائل حل کر دیئے ہیں، کے الیکٹرک کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی، کراچی میں بجلی بھی ہو گی اور پانی بھی ہو گا، مسائل کی وجہ جان کر انہیں حل کیا جارہا ہے، کے الیکٹرک نیپرا کے مقررہ ٹیرف کے تحت چلتا ہے، کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ کوئی پلانٹ بند نہیں ہے، ملک میں بجلی طلب سے زیادہ موجود ہے، جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈشیڈنگ کی تکلیف برداشت کرنا ہو گی،50سے 60فیصد چوری والے علاقوں کو بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کر سکتے، کراچی کے مسائل کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، کراچی کیلئے جو کمٹمنٹ کی تھی اس سے زیادہ کام کیا ہے، کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لینے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔