برطانوی شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 17:31

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23پاریل 2018ء) کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تیسری اولاد ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ننھے مہمان کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

36 سالہ کیٹ مڈلٹن کو آج صبح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر برطانوی شاہی جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ ڈیوک اور ڈچز کے ہاں دو بچے ہیں جن میں سے بیٹا جارج جو اب چار برس کا ہے جبکہ بیٹی شارلٹ جو کہ دو سال کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :