ادھارلیں یا پیسے مانگیں،تنخواہیں ادا کریں،چیف جسٹس کامیرشکیل کوحکم

شرمندہ ہوں، معافی بھی مانگتا ہوں، ادائیگیوں کیلئے وقت دیا جائے، میرشکیل الرحمن کی درخواست، کاروباری خسارہ ہوجاتا ہےیہ مطلب نہیں تنخواہیں روک دی جائیں، خیبرپختونخواہ حکومت اشتہارنہیں دیتی تومجبورنہیں کرسکتے۔ جسٹس ثاقب نثارکا مکالمہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 17:13

ادھارلیں یا پیسے مانگیں،تنخواہیں ادا کریں،چیف جسٹس کامیرشکیل کوحکم
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے جنگ گروپ کے مالک میرشکیل الرحمن کو حکم دیا ہے کہ ادھار لیں،کسی سے پیسے مانگیں ،تنخواہیں ادا کریں، خیبرپختونخواہ حکومت اشتہار نہیں دیتی تومجبور نہیں کرسکتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں آج جنگ گروپ کے مال میرشکیل الرحمن بھی پیش ہوئے۔

میرشکیل نے عدالت میں کاروباری خسارے کا رونا رویا۔جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اگرخیبرپختونخواہ حکومت اشتہار نہیں دیتی تومجبور نہیں کرسکتے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کے ادارے کے ملازمین کوتنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔تنخواہیں ادا نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟آپ کا بہت بڑا میڈیا ہاؤس ہے لیکن ادارے کے لوگوں کوتنخواہیں نہیں مل رہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین اپنے گھر کے اخراجات کیسے چلائیں گے؟چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میرشکیل صاحب کاروباری خسارہ ہوجا تا ہے لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ تنخواہیں روک دی جائیں۔

آپ ملک کا سب سے بڑا میڈیا ہاؤس ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔جس پرمیرشکیل الرحمان نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کی جانب سے بہت شرمندہ ہوں ۔اور معافی بھی مانگتا ہوں۔مکمل ادائیگیوں کیلئے عدالت 3مہینے کا وقت دے۔3مہینے ملازمین کیسے گزاریں گے؟ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اھار لیں،کسی سے پیسے مانگیں ،تنخواہیں اداکریں۔