ٹیکنو انجینئرنگ نے پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا
سی پیک کے ساتھ دو بڑے بین الاقوامی خصوصی اکنامک زونزتعمیر کیے جائینگے،350 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگانے اور تیل و گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
پیر 23 اپریل 2018 17:22
(جاری ہے)
اس کے علاوہ بڑی صنعتیں بشمول آئل و گیس، فارما سیوٹیکل، انجینئرنگ و کنسٹرکشن، الیکٹرونکس، فوڈ اینڈ بیوریجزاور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کا ارادہ ہے۔
سی ای او نے بتایا کہ ان کی کمپنی 350میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انھوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کمپنی اپنے پارٹنرز کے ہمراہ ملک کے تیل و گیس کی تلاش کے سیکٹر میں وسیع سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ خصوصی ملاقات میں موجود کمپنی کے ڈائریکٹر ارسلان علی نے اپنی پریذینٹیشن میں بتایا کہ کمپنی اس وقت مکھڈ میں جدید ترین سلاٹر ہائوس چلا رہی ہے، اس کے علاوہ موٹر وے کا سیالکوٹ تا لاہور سیکشن بھی تعمیر کر رہی ہے۔کمپنی نے مظفر گڑھ میںٹوٹل پارکو کے زیر انتظام چلنے والی ریفائنری میں ایک بڑی پائپ لائن تعمیر کی ہے ۔ڈائریکٹر ٹیکنو انجینئرنگ نے بتایا کہ ان کی کمپنی موجودہ ریگولیٹر ڈی جی پی سی اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بنا پر مختلف بلاکس میں سرمایہ کاری کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اعظم نے ٹینکو انجینئرنگ اور اس کے جائنٹ ونچر پارٹنرز کی کاوشوں کو سراہا اورپاکستان میں دو بڑے خصوصی اکنامک زونز کی تعمیر پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کمپنی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.