کوئٹہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چھری سے وار کر کے پولیو ورکر کو زخمی کر دیا

پیر 23 اپریل 2018 17:13

کوئٹہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چھری سے وار کر کے پولیو ورکر کو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چھری سے وار کر کے پولیو ورکر کو زخمی کر دیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ زرغون آباد کے ایریا نواں کلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چھری سے وار کر کے پولیو ورکر شبانہ بی بی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکروں پر دہشتگردانہ حملوں میں متعدد پولیو ورکر اور پولیس اہلکار اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی