لاہور ہائیکورٹ نے مستند ڈسپنسرز کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے اور پرانے لائسنسوں کی تجدید نہ کرنے پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا

پیر 23 اپریل 2018 17:09

لاہور ہائیکورٹ نے مستند ڈسپنسرز کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے اور پرانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مستند ڈسپنسرز کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے اور پرانے لائسنسوں کی تجدید نہ کرنے پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے برعکس مستند ڈسپنسرز کو لائسنس جاری نہ کر کے حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔

عدالتی حکم پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وسیم ممتاز ملک نے عدالت کو بتایا کہ 2007ء سے قبل درخواستیں دائر کرنے والے ڈسپنسرز کو لائسنس جاری ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ باقی ڈسپنسرز کو لائسنس کے اجراء اور تجدید سے متعلق جواب داخل کرنے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔