،ْامید ہے حکومت اور اپوزیشن مشاورت سے نگران وزیراعظم کاتقرر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،ْ مریم اور نگزیب

وفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی ،ْ خیبر پختونخوا حکومت بجٹ پیش نہ کرکے صوبے کے عوام کی حق تلفی کر رہی ہے ،ْچودھری سرور سے پوچھا جائے کہ انہوں نی44ووٹ کیسے لیے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 16:59

،ْامید ہے حکومت اور اپوزیشن مشاورت سے نگران وزیراعظم کاتقرر کرنے میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر فیصلہ کرناہے ،ْامید ہے حکومت اور اپوزیشن مشاورت سے نگران وزیراعظم کاتقرر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،ْوفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی۔

پیر کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ نگران سیٹ اپ کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر فیصلہ کرناہے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ امید ہے حکومت اور اپوزیشن مشاورت سے نگران وزیراعظم کاتقرر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

مریم اور نگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ سال کا بجٹ نہ پیش کرنا ان کی نا اہلی ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت میں اہلیت ہی نہیں کہ وہ آئندہ سال کا بجٹ پیش کرسکے۔وزیر مملکت نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت بجٹ پیش نہ کرکے صوبے کے عوام کی حق تلفی کر رہی ہے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران جواب دیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ چودھری سرور سے پوچھا جائے کہ انہوں نی44ووٹ کیسے لیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے سربراہوں کی تقرری جلدکر دی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ ادارے جب تک مکمل فعال نہیں ہونگے،نتائج نہیں دے سکیں گے۔