عدلیہ ،ْ حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردارکردیا ہے ،ْخورشید شاہ

پیر 23 اپریل 2018 16:57

عدلیہ ،ْ حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردارکردیا ہے ،ْخورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ عدلیہ حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردارکردیا ہے ،ْ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سیاست نہیں کرتے ،ْسیاست میں ایک دوسرے کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عدلیہ حکومت ٹکراؤ کے نتائج سے خبردارکردیا ہے ،ْ ہر وقت ہر جگہ پیغام دیتا ہوں کہ اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے ،ْ وہ چاہے کسی پارٹی کی طرف سے ہو یا عدلیہ کی طرف سے ،ْ ٹکراؤ سے نظام میں مسائل آسکتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ سیاسی ورکر ہوں، اس صورتحال پر فکرمند ہوں، پیپلزپارٹی نے اس دن کیلئے قربانیاں نہیں دی تھیں، ایسانہ ہو اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہو جائے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سیاست نہیں کرتے،سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے ،ْدعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نواز کو صحت دے، وہ جمہوریت کیلئے لڑی ہیں۔