نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ اور آنے والے دنوں کے مسائل کا حل کل پیش کرے گا
پیر 23 اپریل 2018 16:53
(جاری ہے)
نیشنل انکیوبیشن سینٹر، کراچی،مختلف پروگراموں کے ذریعہ ہونہار اسٹارٹ اپس کی نشاندہی کرے گا اور انہیں تربیت فراہم کرے گا۔ ان ایکسیلریشن پروگراموں کا دورانیہ دو روزہ بوٹ کیمپ سے لے کر ایک سال تک ہو گا۔
ان پروگراموں میں(NIC Karachi) کااسپارک ایکسیلریشن پروگرام (SPARK Acceleration Program) بھی شامل ہے جو فنٹیک، رئیل اسٹیٹ، کامرس، سائبر سیکیورٹی اور روبوٹکس سمیت تیرہ مختلف پروگرامو ں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر توجہ دے گا۔کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹرکے قیام کا مقصد پہلے پانچ برسوں میں 200 نئے کاروباری اداروں کو اعانت فراہم کرنا اور سندھ میں مقیم کاروبار ی افراد کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ طویل الاثر اعلیٰ پیداوار دینے والے ادارے قائم کر سکیں۔ اس موقع پر ایل ایم کے ٹی کی صدر محترمہ شبانہ خان نے کہا،’’اہم بندرگاہ اوردنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہونے کے باعث کراچی ملک بھر میں جدت پیدا کرنے والے نوجوان ذہنوں کے لیے ایک مقناطیس کی حیثیت رکھتا ہے‘‘محترمہ شبانہ خان نے مزید کہا،’’لازم ہے کہ ایسے پروگرام تیار کیے جائیں جونوجوان تخلیقی ذہنو ں کو مدد فراہم کرتے ہوں۔ان سے نہ صرف ہماری آئندہ نسل کو فائدہ پہنچے گا بلکہ یہ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے بھی آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘نیشنل انکیوبیشن سینٹر، کراچی کے ڈائریکٹر، شاہجہاں چوہدری نے کہا،’’این آئی سی کراچی کے قیام کا مقصد نوجوان ذہنوں کو نئے سولوشنز تخلیق کرنے میں مدد فراہم کر کے اس علاقہ میں تخلیقی جذبہ کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ مستقبل کی آزمائشوں سے آج نمٹ کر کاروباری اداروں پر مثبت اثرات ڈال سکیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے ان ہاؤس پلیٹ فارم، مثلاً میکرز لیبس(Makers Labs) ، انوویشن لیبس(Innovation Labs) ، ڈیزائن لیب (Design Lab) اور فنٹیک لیب (Fintech Lab) عالمی سطح کے کاروباری اداروں اور امید افزا اسٹارٹ اپس کے درمیان ایک منفردا شتراک پیدا کریں گے۔‘‘نیشنل انکیوبیشن سینٹر، پشاور کے بعد، این آئی سی کراچی ایل ایم کے ٹی کا دوسرامنصوبہ ہے۔اپنی طویل تاریخ میں کمپنی امید افزا اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری اور ذہین کاروباری افراد کی مشاورت میں اپنی ساکھ بنا چکی ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر سے فائدہ اٹھا نے والوں کو سینٹر میں دیگر سہولتوں کے علاوہ ڈیزائن اسٹوڈیو، این ای ڈی یونیورسٹی کے میکرز لیب اور فن ٹیک سینٹر تک رسائی حاصل ہو گی جو اس پروجیکٹ کے لیے حبیب بینک لمٹیڈ کے ساتھ تعاون کا نتیجہ ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.