پرویز مشرف سے مشابہت رکھنے والے وسیم انصاری کو 17سال بعد فلیٹ کرنے کا حکم جاری

پیر 23 اپریل 2018 16:53

پرویز مشرف سے مشابہت رکھنے والے وسیم انصاری کو 17سال بعد فلیٹ کرنے کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف سے مشابہت رکھنے والے وسیم انصاری کو 17سال بعد فلیٹ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں مختلف ٹی وی پروگرامز میں پرویز مشرف کا کردار ادا کرنے والے وسیم انصاری کے فلیٹ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وسیم انصاری کو فلیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔وسیم انصاری کا کہنا ہے کہ بلڈرنے قبضہ مجھے دیکرفلیٹ کسی اور کو فروخت کردیا۔بلڈر سے کسی نہیں پوچھا لیکن میں بچوں کے ساتھ بے گھر ہوگیا ہوں ۔ میں غریب اور بیروزگارفنکارہوں ۔چیف جسٹس پاکستان نوٹس لے کرمیری اورمیرے بچوں کی مددکریں۔