زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی رابعہ کے کیس میں اہم پیش رفت

گرفتار ملزم فضل محمد نے پولیس کے سامنے بچی کے اغوا ،زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف،عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا

پیر 23 اپریل 2018 16:53

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی رابعہ کے کیس میں اہم پیش رفت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی رابعہ کے کیس میںاہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔گرفتار ملزم فضل محمد نے پولیس کے سامنے بچی کے اغوا ،زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں رابعہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم فضل محمد پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ رابعہ کو اورنگی ٹاؤن سے اغوا کیا اور بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا ۔

ملزم نے زیادتی کے مقام کی بھی نشاندہی کر دی ہے ۔دو عینی شاہدین نے بھی پولیس سے رابطہ کرلیا۔دونوں گواہوں نے پولیس کے روبرو تینوں گرفتار ملزموں کو شناخت کرلیا ہے ۔عدالت نے دونوں گواہوں کو بیان کے لیے طلب کرلیا ہے ۔پولیس نے فضل محمد کی نشاندہی پر فقیر محمد کو گرفتار کیا۔تینوں ملزمان فضل محمد، رحیم بخش اور فقیر محمد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :