سعودی عرب ،فاکس کمپنی نے سینما چلانے کا دوسرا لائسنس حاصل کرلیا

پیر 23 اپریل 2018 16:34

سعودی عرب ،فاکس کمپنی نے سینما چلانے کا دوسرا لائسنس حاصل کرلیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) معروف امریکی فلم کمپنی فاکس نے سعودی عرب میں سینما کیلئے دوسرا لائسنس حاصل کرلیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی 2ارب ریال سرمایہ کاری کرے گی اور روزگار کے 3ہزار مواقع میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر ثقافت و اطلاعات اور سمعی و بصری ابلاغی ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے فاکس سینما کو دوسرے سینما گھر کا لائسنس جاری کردیا۔ یہ کمپنی 600 سینما گھر آئندہ 5 برس کے دوران قائم کریگی۔ فاکس سینما مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سینما گھر چلانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔