سرگودھا سنٹرل جیل میں تہرے قتل میں سزائے موت کے 2 مجرموں کی صلح کی کوشیش ناکام

پھانسی پر عمل درآمد کے لئے 26 اپریل کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے

پیر 23 اپریل 2018 16:32

سرگودھا سنٹرل جیل میں تہرے قتل میں سزائے موت کے 2 مجرموں کی صلح کی کوشیش ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سرگودھا سنٹرل جیل میں تہرے قتل میں سزائے موت کے 2 مجرموں کی صلح کی کوشیش ناکام ہونے پر ان کی پھانسی پر عمل درآمد کے لئے 26 اپریل کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ جس پر اب ان کی ورثائ سے 25 اپریل کو آخری ملاقات کروائی جائے گی۔معلوم ہوا ہے کہ فریقین میں صلح کی آخری کوشیش پر عدالت نے 19 اپریل کی ہونے والی پھانسی کو موخر کر دیا تھا لیکن صلح نہ ہونے پر دوبارہ 26 اپریل کے لئے ڈیتھ ورانٹ جاری کر دیئے گے ہیں۔

زرائع کے مطابق تھانہ بھیرہ کے مقدمہ قتل میں سزائے موت کے مجرمان قیس پور کے امجد علی اور خضرحیات نے 15 اپریل 2015 کو اپنے موضع قیسپور میں ہی دیرینہ عداوت پر اپنے مخالف محمد اسلم کو مسجد میں قتل کرنے کے بعد مقتول کے گھر گھس کر اس کے بھائی محمدرمضان اور ان کی ہمشرہ کوثر پروین کو بھی قتل اور مقتولین کی بہن بشیراں بی بی کو مضروب کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ بھیرہ میں تہرے قتل اور اقدام قتل کے درج مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی سرگودھا کے اس وقت جج نے مجرمان کو تین بار سزائے موت کا حکم سنایا جس میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں اور پھر صدر مملکت کی رحم کی اپیل بھی خارج ہو گئی تو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا امیر محمد خان نے مجرمان کے 19 اپریل کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے لیکن صلع کی درخواست پر مہلت دیتے ہوئے پھانسی موخر کر دی جس پر اب دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے 26 اپریل کو مجرمان کو پھانسی دینے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جس پر عمل درآمد سے ایک یوم قبل 25 اپریل کو سرگودھا جیل میں ان کے ورثا کی آخری ملاقات کروائی جائے گی۔

جس کے لئے انہیں اطلاع نامہ بجھوا دیا گیا ہے۔