فاٹا میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 23 اپریل 2018 16:24

فاٹا میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں پولیو سے بچائو کی مہم پیر سے شروع ہو گئی ہے، سات روزہ مہم کے دوران خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فاٹا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو صحت مند زندگی کے لئے پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ویکسین کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کے گئے ہیں اور ہدف پورا کرنے کے لئے مؤثر نگرانی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :