جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی بجلی کے بل 100 فیصد ادا ہونا شروع ہوجائیں تو لوڈ شیڈنگ بھی 100 فیصد ختم کردی جائے گی۔وزیراعظم
میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 15:52
(جاری ہے)
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے-الیکٹرک کو گیس کی سپلائی بحال کردے گی، تاکہ وہ بجلی کی پیداوار کو یقینی بناتے ہوئے شہر میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کرے، تاہم ایسے علاقے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ کے-الیکٹرک کے ایس ایس جی سی، کراچی واٹر بورڈ اور وفاقی حکومت کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل کو آئندہ 15 روز میں حل کریں، تاکہ اس معاملے کا مستقل حل نکل سکے اور کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی مہیا کی جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں بجلی کا بحران ایک حقیقی مسئلہ تھا، جو کے-الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان تنازع سے شروع ہوا تھا، اس کا وفاق اور سندھ کے تناﺅ سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ کراچی یا سندھ کے عوام کو بجلی چور کہنے کے بیانات سیاسی ہیں، اور وہ ایسے بیانات کی حمایت نہیں کرتے۔ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں بجلی بھی ہوگی اور پانی بھی ہوگا، پانی بجلی ہی کی وجہ سے آتا ہے، اور بجلی کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کو جتنی گیس کی ضرورت پڑے گی ایس ایس جی سی انہیں اتنی گیس فراہم کرے گی۔جب ان سے بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کے واجبات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ان واجبات کے حوالے سے ایک لائحہ عمل ترتیب دے کر انہیں حل کریں گے۔ کے-الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لینے کے امکان کو رد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے اور اسے کسی صورت حکومتی تحویل میں نہیں لیا جارہا۔پاکستان میں بجلی طلب سے زائد موجود ہے، لیکن جہاں بجلی کی چوری ہوگی وہاں پر لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا بوجھ پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، اس لیے لوڈشیڈنگ ہوگی جس کے باعث ان لوگوں کو تکلیف بھی ہوگی جو بجلی چوری کرتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن سسٹمز پر 40 سے 50 فیصد تک بجلی چوری ہوگی تو اس نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بل اور بجلی کی رسد کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے، جب بجلی کے بل 100 فیصد ادا ہونا شروع ہوجائیں گے تو لوڈ شیڈنگ بھی 100 فیصد ختم کردی جائے گی۔ گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کراچی کے لیے وعدے سے بڑھ کر کام کیا ہے، کراچی میں گرین لائن پر وفاق نے اپنے حصے کا کام پورا کردیا تھا سندھ حکومت کہے تو وفاق گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں بھی دینے کو تیار ہے۔ادھر کے-الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان معاہدے کے طے پاگیا جس بعد کے-الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی۔کے-الیکٹرک اور ایس ایس جی سی نے فیصلہ کیا کہ بقایاجات کے حوالے سے کسی آزاد آڈٹ فرم سے آڈٹ کروایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.