شنگھائی تعاون تنظیم کادوروزہ وزرائے خارجہ اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 15:52

شنگھائی تعاون تنظیم کادوروزہ وزرائے خارجہ اجلاس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کادوروزہ وزرائے خارجہ اجلاس آج سے چین میں ہو رہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ خواجہ آصف کی چینی ہم منصب وینگ ژی سے ملاقات جاری ہے جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے-اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔

اجلاس کا مقصد جون میں سربراہ اجلاس کیلئے ایجنڈا طے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خطے کو درپیش چیلنجز، عالمی امور اور تنظیمی تعاون پربات کی جائےگی جبکہ معاشی و اقتصادی ترقی اور تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی-اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔وزیرخارجہ اپنے چین کے ہم منصب اور چین کے اسٹیٹ قونصلرسے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیردفاع خرم دستگیرخان بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزیردفاع چینی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کومزیدفروغ دینے پربھی غور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :