سپریم کورٹ نے فواد حسن فوادکو طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 15:52

سپریم کورٹ نے فواد حسن فوادکو  طلب کر لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اورسیکرٹری کیڈ کو پمز ہسپتال کے معاملات میں مداخلت کے معاملے پر طلب کر لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں سربراہان کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بون میرو، کارڈیک اور بلڈ بینک کا مسئلہ حل ہوا؟سرکاری ہسپتالوں میں جگر کا ٹرانسپلانٹ کیوں نہیں ہو سکتا جس پر پمز کے سربراہ بولے ڈاکٹرسرکاری تنخواہ کے پیکیج پر آنے کو تیار نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ طبی سہولتیں دینا ریاست کا کام ہے، اپنی ضروریات سے آگاہ کریں وزیر اعظم کو بھجوائیں گے، پمز کو بہت اچھا کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہسپتال کا فضلہ ٹھکانے لگانے کا بھی بڑا مسئلہ ہے، اسپتال میں امراض دل کا مستقل یونٹ ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ پمز میں جنسی ہراساں کرنے کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرا لیتے ہیں، لازمی نہیں ہرمرتبہ مرد ہی غلط ہو۔