پیپلز فریڈم لیگ کاکم سن آصفہ کی آبروریزی و قتل اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

اقوام متحدہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں روکنے کے لیے مداخلت کی اپیل

پیر 23 اپریل 2018 15:50

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرانگرمیں کم سن بچی آصفہ کی آبروریزی و قتل اور جموں و کشمیر کے طول و عرض میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت پارٹی رہنما امتیاز احمد شاہ نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے کے شہروں اور دیہات میںعام شہریوں پرمظالم ڈھانے اور نوجوانوں کی گرفتایوں کا سلسلہ درازکررکھاہے جبکہ آزادی پسند رہنمائوں کی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پا بندی عائد کی گئی ہے۔ مظاہرین نے کم سن آصفہ کی آبروریزی اور قتل میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوںکو روکنے کے لیے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پہلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کنن پوش پورہ اور شوپیا ن میںآسیہ اور نیلوفرسمیت بھارتی فورسزکے ہاتھوں آبروریزی کے تمام متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ درج تھا۔