عام آدمی پارٹی بلوچستان کے تمام عہدیدار اپنی پارٹی سے مستعفی، پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پیر 23 اپریل 2018 15:50

کوئٹہ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) عام آدمی پارٹی بلوچستان کے تمام عہدیدار اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،توقع ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت بلوچستان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کریںگے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،محمد مراد بگٹی ،علی خان،عبدالحفیظ ایڈوکیٹ،شاہد خان ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام عام آدمی پارٹی سے مستعفی ہوکرپاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں،اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء عطاء اللہ کردودیگر رہنماء بھی موجود تھے،محمد مرادبگٹی ودیگر نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے تمام پارٹیوں کا بغورجائزہ لیالیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوکر نہ صرف صوبے بلکہ اپنے ملک کی بہتر طور پر خدمت کرسکتے ہیںاس لیے ہم عام آدمی پارٹی سے مستعفی ہوکر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں،اس موقع پر عطاء اللہ کردنے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر محمدمراد بگٹی اور اس کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی پاک سرزمین پارٹی کو بلوچستان میں بھر پور طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مصطفی کمال کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے۔