چمن میں8 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 46 ہزار بچوں کو آئی پی وی ٹیکے لگائے جائیں گے، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر

پیر 23 اپریل 2018 15:50

چمن۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چمن ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹررشیدخان ناصر نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران قلعہ عبداللہ میں 46 ہزار سے زائد بچوں کو آئی پی وی ٹیکے لگائے جائیں گے اور مہم کے دوران246 سٹاف فیلڈ میں جاکر بچوں کو ٹیکے لگائیں گے، مہم کے دوران تمام سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں الرٹ رہیں گے، ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں پیر کو محکمہ صحت کی جانب سے 8 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ،ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چمن حسین ہزارہ بھی موجود تھے، ڈی ایچ او نے مزید کہا کہ یہ مہم بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے، افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث شروع کیا گیا ،پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈی ایچ او چمن عبدالرشیدخان ناصر نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں شروع ہونے والے آٹھ روزہ پولیو مہم اس لئے شروع کی گئی ہے کہ چار ماہ سے لیکر پھر تئیس ماہ تک بچوں میں پولیووائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھائی جاسکے اوریہ ویکسین بچوں کو انجکشن کے ذریعے دے رہے ہیں کیونکہ ضلع قلعہ عبداللہ چمن ایک سرحدی ضلع ہے یہاں ہر وقت پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان کے اندر داخل ہونیکا خدشہ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر کے تمام کراسنگ پوائنٹس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے کے بغیر سرحد کراس نہ کرسکے ،ڈی ایچ او چمن نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی کو اسی طرح جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :