سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جیکب آبادمیں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 اپریل 2018 15:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جیکب آبادمیں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دھرناتفصیلات کے مطابق سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جیکب آباد کے اسٹیشن روڈ پر واقع نادرآفس کے سامنے سینکڑوں قوم پرستوں نے غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت عبدالستار جاگیرانی ،نظام مستوئی،غلام سرور مستوئی ،ایڈوکیٹ غلام محمد سومرو اور دیگر نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ سندھ میں ایک سازش کے تحت غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے جارہئے ہیں تاکہ سندھی اقلیت میں تبدیل ہوجائیں لیکن ہم سندھی اس سازش کو ناکام بنادیں گے اس کے لیے ہم قربانی دینے کو تیار ہیں انہوںنے مزید کہاکہ نادرا اس غلط کام سے بازآئے ورنہ ان کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی بعد ازاں مظاہرین نے تپتی دھوپ میں نادراآفس کے سامنے دھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث اسٹیشن روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔