پولیس اور شہباز رینجرز کی جیکب آباد شہر میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ

پیر 23 اپریل 2018 15:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) امن و امان کو یقینی بنانے کے لیئے جیکب آباد پولیس اور شہباز رینجرز کی جیکب آباد شہر میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر جیکب آباد پولیس اور رینجرز نے امن امان کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں مشترکہ سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کی گئی ، ایس ایچ او تھانہ صدر، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ، انچارج 15 مددگار نے بمعہ موٹرسائیکل سوار پولیس کے جوان اور شہباز رینجرز کی جانب سے شہر بھر کے تمام چوراہوں پر پولیس سیکورٹی سخت کی گئی اور تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کے چیکنگ کی گئی، پبلک مقامات، پارک، شاپنگ سینٹرز، ہوٹلوں، سرائے پر چیکنگ کی گئی، امن امان برقرار رکھنے اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیئے شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس لگائے گئے تاکہ شہر میں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔