Live Updates

ڈرائیونگ لائسنس کا اصول آسان بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 23 اپریل 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ڈرائیونگ لائسنس کا اصول آسان بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اصول درد سر بن چکا ہے۔عوام ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موٹرلائسنسنگ اتھارٹی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔نئے قوانین کے مطابق لائسنس وہاں سے ہی تجدید ہو سکتا ہے جہاں سے جاری ہوا ہے۔جبکہ اس سے قبل لائسنس کی تجدید کسی بھی ضلع کے ڈاکخانے سے ہو سکتی تھی۔اتھارٹی نے لائسنس کا نظام کمپیوٹرائز سے کردیا ہے لیکن آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔جس سے صوبے بھر کی عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات