عامرخان نہ ہوں تو رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

عامر خان سے پہلے بھی دو مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے، ساری رابطہ کمیٹی ایک طرف اورعامرخان ایک طرف ہوتے تھے، میڈیا سے بات چیت

پیر 23 اپریل 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ایم کیو ایم پاکستان(پی آئی بی) کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ رابطہ کمیٹی قبول پر عامر خان قبول نہیں ، عامرخان نہ ہوں تورابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرفاروق ستار نے انکشاف کیا کہ عامر خان سے پہلے بھی دو مرتبہ لڑائی ہوچکی ہے، ساری رابطہ کمیٹی ایک طرف اورعامرخان ایک طرف ہوتے تھے، پہلے میں دکھاوے کاسربراہ تھا اب خالد مقبول ہیں، حقیقت میں عامرخان سب چلارہے ہیں۔فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ عامر خان جرائم میں ملوث افراد کو ٹائون اور یوسیز میں لگا رہے ہیں، ایسی ایم کیو ایم میں کام نہیں کر سکتا جس میں بدنام زمانہ لوگ ہوں۔