Live Updates

عمران خان نے کرپشن ختم کرنے کا مؤثرنسخہ پیش کردیا

کرپٹ سیاستدانوں کوباکسنگ رنگ میں عامرخان کےحوالےکروںگا،متعدد مرتبہ میں علیل ہوا لیکن شوکت خانم نے میراعلاج کیا،میرے والد کا انتقال شوکت خانم میں ہوا۔برطانیہ میں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 15:41

عمران خان نے کرپشن ختم کرنے کا مؤثرنسخہ پیش کردیا
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن ختم کرنے کا مؤثرنسخہ پیش کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کوباکسنگ رنگ میں عامرخان کے حوالے کروں گا،متعدد مرتبہ میں علیل ہوا تو شوکت خانم نےمیراعلاج کیا،میرے والد کا انتقال شوکت خانم میں ہوا۔ انہوں نے برطانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے پختونخواہ انتظامیہ کی تعریف کی۔

نمل کالج میں92 فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انتہائی کم وقت میں نمل نے تعلیمی میدان میں اپنا مقام بنایا ہے۔زرعی معیشت کے موضوع پرنمل نے دنیا کی بہترین جامعات سے الحاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں متعدد مرتبہ علیل ہوا لیکن شوکت خانم نے ہی میرا علاج کیا۔

(جاری ہے)

بیرون ملک کسی اسپتال کی بجائے میرے والد کا انتقال شوکت خانم میں ہوا۔

اپنے ہاتھوں سے تعمیرکئے گئے ادارے پرمجھے اعتماد تھا۔ مزید برآں انہوں نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 29 اپریل کے مینار پاکستان کا جلسہ مدر آف آل جلسہ ثابت ہوگا۔ لوگ ثابت کریں گے۔کہ وہ قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں باکسر عامرخان کے حوالے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایسی حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پر اعتماد نہ کر سکے۔

زکام بھی ہو تو طیارہ پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔ میں متعدد مرتبہ علیل ہوا لیکن شوکت خانم نے ہی میرا علاج کیا۔ بیرون ملک کسی اسپتال کی بجائے میرے والد کا انتقال شوکت خانم میں ہوا۔اپنے ہاتھوں سے تعمیرکئے گئے ادارے پرمجھے اعتماد تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے۔ وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں۔ان کی خیبر پختون خوا آمد ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا انتظامیہ کی تعریف کی، صوبے میں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آئے تو اداروں کی اصلاح کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خدمات لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات