’’ قومی اقبال کانفرنس‘‘ (کل) شروع ہوگی،کانفرنس کے موقع پر کتاب میلہ بھی منعقد ہو گا
سال کے وقفے کے بعد اقبالؒ کی شخصیت اور افکار کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد عصری حالات کے تناظر میںنہایت مثبت اقدام ہے، ناامیدی کے خاتمے کے لئے فکر اقبال کی ترویج قومی ذمہ داری ہے، مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی عرفان صدیقی
پیر 23 اپریل 2018 15:40
(جاری ہے)
24 اور25 اپریل کو جاری رہنے والی کانفرنس کے موقع پرشاندار کتاب میلہ بھی منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے علامہ اقبال پر شائع ہونے والی کتب رکھی جارہی ہیںجو عوام کے لئے رعایتی نرخوں پردستیاب ہوں گی۔
کانفرنس کے دوران مجموعی طورپر بارہ فکری نشستیں ہوں گی جن کی صدارت نامور شخصیات کریں گی۔ آخری مرتبہ 2003ء میں اس کانفرنس کاانعقاد ہواتھا۔مشیروزیراعظم عرفان صدیقی نے بتایا کہ پندرہ سال کے وقفے کے بعد اقبالؒ کی شخصیت اور افکار کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد عصری حالات کے تناظر میںنہایت مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی اور غیرملکی اہل علم قلندر لاہوری کی بصیرت اور افکار کی روشنی میں تہذیب، معیشت، اخلاقی اقدار، عصرحاضر کے درپیش چیلنجزکے منتخب کردہ عنوانات پر مقالے پڑھیں گے۔ بہترین قرار پانے والے مقالہ جات کتابی شکل میں شائع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ بیش قیمت خزانہ عوام بالخصوص نوجوان نسل تک پہنچے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ آج کے دور میں فکر اقبال کی ترویج قومی ذمہ داری ہے۔ ناامیدی کے خاتمے کے لئے فکر اقبال کی ترویج قومی ذمہ داری ہے۔ کلام اقبال کی روشنی میں نوجوان نسل میں جستجو کا ایک نیا جذبہ بیدار کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.