Live Updates

میرےاوپراللہ پھرعمران خان ہے،کوئی اورآرڈرنہیں سکتا،پرویزخٹک

ووٹ بیچنے والے اب قرآن پرحلف دے رہے ہیں تو پھرووٹ کہاں سے آیا؟ میں نےکسی کوپیسے دیئے نہ آفرکی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 15:25

میرےاوپراللہ پھرعمران خان ہے،کوئی اورآرڈرنہیں سکتا،پرویزخٹک
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہا ہے کہ میرے اوپراللہ پھرعمران خان ہے، کوئی اورآرڈرنہیں سکتا، ووٹ بیچنے والے اب قرآن پرحلف دے رہے ہیں توپھرووٹ کہاں سے آیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والے لگاتے رہیں۔

میں نے کسی کوپیسے دیئے نہ آفرکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ  ہم نے 17افراد کو نکالا، ووٹ بیچنے والے اب قرآن پرحلف دے رہے ہیں۔ اگرسب قرآن اٹھاتے ہیں توپھرووٹ کہاں سے آیا؟ پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے کوئی آرڈر نہیں دے دے سکتا۔ میرےاوپر اللہ اورعمران خان ہے۔ اس لیے مجھے کوئی اورآرڈردے ہی نہیں سکتا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے یوٹرن لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ مئوخر کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات