میرا ویڈیو گانا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،رواں ہفتے ریلیز کیا جائے گا' اداکارہ سدرہ نور

پیر 23 اپریل 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) اداکارہ سدرہ نور نے کہا ہے کہ میرا ویڈیو گانا تکمیل کے آخری مراحل میں ہی'اسی ہفتے گانے کو ریلیز کیا جائے گا گانے کی لائنچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں کی جائے گی جس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے ساتھ اب گلوکاری بھی مسلسل کرو گی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا میں اپنے گانے کو لے کر بہت سنجیدہ ہوں میری خواہش ہے کہ اس کو جلد از جلد ریلیز کرو۔اگر بالی وڈ کے اداکارائیں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کررہی ہیں تو پاکستان کیا داکارائیں کسی سے کم نہیں ہیں۔