کامرس نیوز*

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں کو استحکام

پیر 23 اپریل 2018 15:20

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہونے کا رجحان برقرار رہا، سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی جون کے لئے سپلائی 74.07 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی ا?ئی کی سپلائی کے سودے 3 سینٹ ڈائون کے ساتھ 68.37 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔

(جاری ہے)

امریکی ا?ئل ڈرلرز نے پانچ نئے کنووں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے جس کے بعد کل پیداواری کنئوں کی تعداد بڑھ کر820 ہو گئی ہے۔امریکا کی روزانہ کی خام تیل کی پیداوار 10.54ملین بیرل یومیہ تک ا? گئی ہے جبکہ روس کی گیارہ ملین بیرل یومیہ سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :