قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

پاک امریکہ حالیہ تناؤ اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کے معاملے پر تبا دلہ خیال ، دونوں ملکوں کے درمیان صورت حال بہتر بنانے کے حوالے سے مذاکرات کریں گی، ایلس ویلز

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز امریکی قائم مقام وزیر خارجہ ایلس ویلز پہنچیں اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایلس ویلز کے دورے میں پاک امریکہ حالیہ تناؤ پر بات چیت ہو گی اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کے معاملے کو بھی زیر غور لایا جائے گا اور ایلس ویلز دونوں ملکوں کے درمیان صورت حال بہتر بنانے کے حوالے سے مذاکرات کریں گی۔ یاد رہے کہ امریکہ نے یکم مئی سے پاکستان پر سفارتی پابندیوں کا اطلاق کیا ہے ۔ ۔