جنوبی کوریا کا سرحد پر نصب لاوڈ سیپکرز کے ذریعے پراپیگنڈہ نشریات بند کرنے کا اعلا ن
پیر 23 اپریل 2018 15:20
(جاری ہے)
شمالی کوریا اپنی سرحد پر نصب ان سپیکرز کے ذریعے عام طور پر سیئول اور اس کے اتحادیوں کی تنقید پر مبنی رپورٹس نشر کرتا ہے۔
جنوبی کوریا کی قومی دفاع کی وزارت نے یونہاپ نیوز ایجنسی کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کا یہ قدم جنوب اور شمال کے درمیان فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور پر امن مذاکرات کے لیے راہ سازگار کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ وہ اپنے جوہری تجربات کو روک رہا ہے اور جوہری تجربہ کرنے والے ایک مرکز کو بند کر رہا ہے۔یہ حیران کن اعلان جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ تاریخی مذاکرات سے قبل سامنے آیا ہے۔پیانگ یانگ کے رہنما کم جونگ ان رواں ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے سے ملاقات کر رہے ہیں اور یہ ایک دہائی کے دوران پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے سربراہ ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔کم جونگ ان جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملیں گے اور یہ اقتدار میں رہتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کی پہلی ملاقات ہوگی۔جنوبی کوریا کی پرواپیگنڈہ نشریات کوریائی جنگ کے بعد سے چلتی اور بند ہوتی رہی ہے۔ اس کا مقصد شمالی کوریا کے فوجیوں کو ان کے رہنما کی باتوں پر شک کرنے کی ترغیب دینا ہے۔سنہ 2004 میں یہ نشریات دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے کے حصے کے طور پر بند کی گئی تھیں۔لیکن سنہ 2015 میں شمالی کوریا کی جانب سے غیر فوجی علاقے میں بارودی سرنگ بچھانے اور اس کے نتیجے میں دو جنوبی کوریائی فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کے بعد جنوبی کوریا نے ایک بار پھر اپنے لاؤڈ سپیکر پر نشریات شروع کردی۔یہ نشریات 2015 میں اسی سال بند کر دی گئی لیکن پھر شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے جواب میں سنہ 2016 میں یہ نشریات پھر شروع ہو گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.