الیکشن ایکٹ 2017 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

موجودہ نظام کے تحت الیکشن صرف سرمایہ دار اور جاگیر دار ہی لڑ سکتا ہے، عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات میں ترمیم کا حکم دے، در خواست گزار

پیر 23 اپریل 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لا ہو ر ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں یہ مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ نظام کے تحت الیکشن صرف سرمایہ دار اور جاگیر دار ہی لڑ سکتا ہے، عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات میں ترمیم کا حکم دے۔

(جاری ہے)

درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین غازی نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں الیکشن ایکٹ کی دفعات 201۔202۔209 اور 210 کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کے موجودہ نظام کے تحت صرف سرمایہ دار اور جاگیردار ہی انتخاب لڑ سکتا ہے، عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات میں ترمیم کا حکم دے۔