Live Updates

لاڈلے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے، بیمار اہلیہ کیلئے استثنیٰ نہیں ملتا' مریم اورنگزیب

جس کی کرپشن پوری دنیا میں مشہور ہے اس کا ریکارڈ ہی نیب سے غائب ہو جاتا ہے،میڈ یا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے لیکن دوسری طرف نواز شریف جو ہر روز احتساب عدالت پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے استشنی نہیں ملتا، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہا ں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جس کی کرپشن پوری دنیا میں مشہور ہے اس کا ریکارڈ ہی نیب سے غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا واجد ضیا نے نواز شریف پر جتنے الزامات لگائے ان کو جھوٹا ثابت کیا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف جب بھی ملک سے بار جاتے ہیں تو مخالفیں خوش ہوتے ہیں، ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا نواز شریف بیمار اہلیہ اور مریم نواز بیمار والدہ کو چھوڑ کر نیب میں پیشی کیلئے پہنچے ہیں، مخالفیں جو خود استثنیٰ کے پیچھے چھپتے ہیں، کسی قسم کی سیاست نہیں کر سکتے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات