00 اور25000 کے بانڈز کی قرعہ اندازی2 مئی کوہوگی

7500 روپے کے انعامی بانڈ کی یہ رواں سال کی 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر74 ویں قرعہ اندازی ہے

پیر 23 اپریل 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) قومی بچتوں کے فروغ کے لیے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ ا?ف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان (محکمہ قومی بچت) کے زیر اہتمام 7500 روپے اور 25000 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی بروز بدھ منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

7500 روپے کے انعامی بانڈ کی یہ رواں سال کی 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر74 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام93 ہزار روپے کی1696 انعامات ہیں، اس قرعہ اندازی میں فی سیریز1700 انعامات دیے جائیں گے۔

25000 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ پر پہلا انعام5 کروڑروپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کی1696 انعامات ہیں، یہ قرعہ اندازی رواں سال کی12 ویں اور مجموعی طور پر25 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :