وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور لوکل گورنمنٹ بورڈمیں گریڈ 1تا 18کی آسامیوں پر تقرری و تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کردی

پیر 23 اپریل 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور لوکل گورنمنٹ بورڈمیں گریڈ ۔ 1تا 18کی آسامیوں پر تقرری و تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔ وزارت لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سے نرمی کے بغیر اب دونوں محکموں میں کسی قسم کی تقرری اور تبادلہ نہیں ہوسکے گا۔

وزیر لوکل گورنمنٹ نے دونوں محکموں میں اب تک کی گئی تقرریوں اور خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ۔وزارت لوکل گورنمنٹ سے جاری مکتوب تمام متعلقین کو ارسال کردیئے گئے ہیں ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں گریڈ ۔ 1سے 18اور لوکل گورنمنٹ بورڈ میں بحیثیت چیئرمین بورڈ گریڈ ۔ 1تا 19کی آسامیوں پر تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت لوکل گورنمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان آئندہ چند روز کے اندر محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور لوکل گورنمنٹ بورڈ کے الگ الگ تعارفی و جائزہ اجلاس منعقد کرکے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام جاری وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کی کارکردگی اور پراگرس سمیت پانی کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا جائیگا۔ وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان رواں ہفتہ کے دوران مظفرآباد پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :