اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف اپنی ہی شہریوں کا مظاہرہ

اسرائیلی شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، آپ پرائم منسٹر نہیں ،کرائم منسٹر ہیں،شرکاء

پیر 23 اپریل 2018 15:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) اسرائیل کے اپنے شہری بھی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملک کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے پرائم منسٹر کو کرائم منسٹر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں اسرائیلی افراد نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نیتن یاہو پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر ہے۔

احتجاجیوں نے شدت پسند وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی بیوی پر کرپشن کے متعدد کیسز چل رہے ہیں اس کے باوجود وہ مغربی طاقتوں کی ا?شیرباد سے اپنے اقتدار کو طول دے رہے ہیں۔