4 ماہ کی ننھی بچی کا زیادتی کے بعد قتل؛ بچی کی لاش کی حالت دیکھ کر پولیس اہلکار پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 14:52

4 ماہ کی ننھی بچی کا زیادتی کے بعد قتل؛ بچی کی لاش کی حالت دیکھ کر پولیس ..
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) بھارت کے علاقے مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔جہاں ایک 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ننھی بچی کے ساتھ بربریت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں اور بچی کی لاش کی حالت ایسی تھی کہ پولیس اہلکار بھی روئے بغیر نہ رہ سکے۔جب ایک پولیس اہلکار بچی کی لاش کو اٹھا کر لے جا رہا تھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے جس کے بعد باقی پولیس اہلکار بھی رو پڑے۔

یہ واقعہ جمعرات کی شب کا ہے جب 4 سالہ بچی کی لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔جب کہ سیڑھیوں پر موجود خون کے دھبے حیوانیت کی گواہی دے رہے تھے۔ننھی بچی کے ایک رشتہ دار کو اس واقعہ کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد مدھیہ پردیش کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور دردناک معاملے کی شنوائی کے لیے وکیل کورٹ میں ملزمین کی طرف سے وکالت کرنے کو بھی کوئی تیار نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ننھی بچی کا والد کھلونے بیچتا ہے۔اور جب بچی کو اغوا کیا گیا تو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پورچ میں سو رہی تھی۔سی سی ٹی وی کیمروں میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی بچی کو سائیکل پر اغوا کر کے لے کر جا رہا ہے۔سی سی ٹی وی میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی واپسی پر اکیلا تھا۔اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگ شدید سراپا احتجاج ہیں اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔