نوازشریف لندن بیٹھ جاتےتوان کی جنگ صفرہوجاتی،خورشید شاہ

پہلےہی کہا تھا نوازشریف واپس آئیگا،نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سیاست نہیں کرتے،میری دعا ہےاللہ میری بہن کلثوم نوازکوصحت دے،وہ جمہوریت کیلئےلڑی ہیں۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 14:49

نوازشریف لندن بیٹھ جاتےتوان کی جنگ صفرہوجاتی،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف لندن بیٹھ گئے توان کی جنگ صفر ہوجائے گی،نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سیاست نہیں کرتے،میری دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نوازکو صحت دے،وہ جمہوریت کیلئےلڑی ہیں۔ انہوں نے تمام سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پراپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سیاست نہیں کرتے۔

جوجنگ نوازشریف نےشروع کی اس میں وہ لندن بیٹھ گیا توصفرہوجائے گا۔میں نے پہلے ہی کہا تھا نوازشریف واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے اللہ میری بہن کلثوم نوازکو صحت دے،وہ جمہوریت کیلیےلڑی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر واقعہ کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ پرویزمشرف نےسیکیورٹی ہٹادی تھی۔

(جاری ہے)

اسفند یارولی، فضل الرحمان پرحملے ہو چکے ہیں۔

ہمیں بھی خطرات ہیں۔اگر کچھ ہوجاتا ہے تو کون ذمےدارہوگا؟ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجٹ پیش ہوگا۔ اگرکے پی بجٹ پیش نہیں کرتا تووہ جولائی کےاخراجات نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے مینڈیٹ 4 مہینے کا ہے۔ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ 4 ماہ کے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھے۔ حکومت صرف روزمرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے۔ آنے والی حکومت اگست کے مہینے کا بجٹ دے۔