فلم ’’قرض‘‘ کے گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ کی ریمیک میں رقص پر بہت خوشی محسوس ہوئی، انیل کپور

پیر 23 اپریل 2018 15:07

فلم ’’قرض‘‘ کے گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ کی ریمیک میں رقص پر بہت خوشی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں ماضی کی فلم قرض کے ایک گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ میںنوجوان اداکاروں کے ساتھ پرانے ڈانس سٹیپس پر رقص کرنے پر بہت خوشی ہوئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور کا فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں 80کی دہائی میں بننے والی فلم ’’قرض‘‘ کے گانے ’’پیسہ یہ پیسہ‘‘ کو دوبارہ تخلیق کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ وہی ماضی والے سٹیپ کرنے پر میں بہت خوشی محسوس کر رہا تھا اور مجھے گانے کی عکسبندی کے دوران بہت مزہ آیا ، گانا جاوید جعفری، ارشد وارثی، ریتیش دیشمکھ، اجے دیوگن،اندرا کمار ، مادھوری ڈکشٹ، انیل کپور، منجے مشرا اور پیتوباش پر فلمایا گیا ہے ۔

فلم کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں۔ فلم 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :